31 August 2017 - 08:53
News ID: 429741
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جہوریہ ایران کے صدر نے کہا : عید الضحیٰ کا دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے ۔
حجت‌الاسلام والمسلمین حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران ایک بڑے ملک کی حیثیت سے بڑی طاقت کا مالک بھی ہے مگر ایرانی قوم اپنی قدیم تہذیب کی خاطر صبر و تحمل کرنے والی قوم ہے جو اپنی طاقت کو صرف اپنے ہی دفاع کے لئے استعمال کرتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے 1978 سے 1981 کے دوران اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ساتھ ایران میں ہونے والے واقعات بالخصوص انقلاب کے خلاف امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کی سازشوں، پابندیوں، فوجی بغاوت اور ایران کی مغربی اور جنوب مغربی سرحدوں پر جنگ مسلط کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران ایران میں بعض ملک دشمن عناصر اور گروپ تھے جو آج کی داعش کی طرح اپنے مغربی مالکوں کے کہنے پر ایران میں شیطانی سازشوں کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ 1980 سے 1982 کے دوران ملک دشمن عناصر نے وطن عزیز میں غیرانسانی کاروائیاں کیں جس کی ایک مثال وزیراعظم آفس پر دہشتگردی حملہ کرنا ہے۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ ایرانی عوام نے تمام سازشیں، مشکلات اور پیچیدہ مسائل کے باوجود انقلاب، ملکی نظام اور اپنی سرزمین کا دفاع کیا اور مایوس نہ ہوئے اور نہ ہی وہ مشکلات کے سامنے سر جھکائے۔

انہوں نے 30 اگست 1981 کے دن تہران کے دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والے اس وقت کے ایرانی صدر محمد علی رجائی اور وزیراعظم باہنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ایرانی عوام کی خواہش ہے کہ ہم بانی انقلاب اور شہدا کے راستے پر چلتے رہے جس سے ہماری ذمہ داری مزید حساس اور بھاری ہوجاتی ہے۔

ایرانی صدر نے عیدالاضحی کی آمد کے سلسلے میں اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی ریاستوں کے رہنما ایسے پرمسرت ایام اور عیدوں سے سبق حاصل کریں جس کا مقصد خطے میں تشدد اور خونریزی کا خاتمہ کرنا ہے اور اس کے ذریعے پُرامن اور خوشحالی کے ساتھ باہمی بقا کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید الضحیٰ کا دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، قربانی اپنے آپ کو اعلیٰ انسانی مقاصد کے لیے وقف کر دینے کا نام ہے، ہماری قربانی ہی معاشرے اور قوم کو زندہ رکھتی ہے، یہی وہ جذبہ ہے جو قوموں کو آگے لے کر جاتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬