31 August 2017 - 09:21
News ID: 429744
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : میانمار کی حکومت مسلمانوں کے خلاف قومی اور لسانی امتیازی سلوک کو ختم کرے اور اقوام متحدہ اس حوالے سے موثر اقدامات کرے۔
روہنگیا مسلمانوں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے میانمار میں موجود روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم و جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس مسئلے کو اہمیت نہ دینے پر عالمی برادری کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور مظالم کا سلسلہ جاری ہے جہاں غیر انسانی تشدد زور پر ہے اور اس ظلم پر عالمی برادر کی خاموشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

انہوں نے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف قومی اور لسانی امتیازی سلوک کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے موثر اقدامات کرے۔

رپورٹس کے مطابق، گزشتہ ہفتوں سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتلِ عام کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

میانمار کی حکومت ان لوگوں کو اقلیت کی حیثیت دینے کے لیے تیار نہیں اور نہ ہی وہ قانونی طور پر میانمار کے شہری تصور کیے جاتے ہیں۔

اسی لیے میانمار حکومت کی جانب سے راکھین میں آئے دن مسلمانوں کے قتلِ عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی خبریں آتی رہتی ہیں البتہ اس حوالے سے اقوامِ متحدہ سمیت ساری دنیا کا ردِعمل زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ پاتا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬