03 September 2017 - 13:50
News ID: 429786
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ دنیا كے ساتھ دوطرفہ تعلقات كی ركاوٹوں كو حل كرسكتا ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کی 12ویں حكومت كی خارجہ پالیسی كے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے كہا كہ ایران علاقے میں باہمی احترام كی بنا پر باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات قائم كرنے كا خواہاں ہے اور ہمارے لئے ایک طاقتور اور پرامن خطے كی ضرورت ناگزیر ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا كہ علاقائی طاقت علاقائی اقاوم پر انحصار اور علاقائی ممالک كے درمیان كثیر الجہتی تعلقات قائم كرنے كے ساتھ فراہم ہوسكتی ہے اور غیرملكی طاقتیں ہمارے خطے میں امن و امان برقرار نہیں كرسكیں گی۔

محمد جواد ظریف نے كہا كہ یورپی یونین كی خارجہ پالیسی كی سربراہ فیڈریكا موگرینی اور فرانسیسی صدرامانوئل مكرون كے مطابق عالمی جوہری معاہدہ اسلامی جمہوریہ ایران كی پہلی بین الاقوامی ترجیح اور یہ معاہدے ہماری اہم كامیابی ہے۔

انہوں نے صدر ڈاكٹر حسن روحانی كی تقریب حلف برداری كا حوالہ دیتے ہوئے كہا كہ ایران کے سپریم لیڈر كی ہدایات كے مطابق پوری دنیا كے ساتھ كثیرالجہتی تعلقات كی مضبوطی ہماری خارجہ پالیسی كی پہلی ترجیح ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے كہا كہ علاقائی بحرانوں سمیت شام، بحرین اور یمن كے بحرانوں كا حل فوجی نہیں ہے ان ممالک كے اقوام ایک سیاسی حل كے ذریعہ اپنے ملک كے مستقبل كا فیصلہ كرسكیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬