مالدیپ نے روہنگیا مسلمانوں پرجاری مظالم کے پیش نظر میانمارکے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں۔
رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالدیپ نے روہنگیا مسلمانوں پرجاری مظالم کے پیش نظر میانمارکے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں۔
مالدیپ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میانمار سے تجارتی تعلقات روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم کے تناظر میں ختم کیے ہیں ۔
اس کے باوجود مالدیپ نے فریضہ انسانیت کے مد نظر اقوام متحدہ سے میانمار کی صورتحال کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
مالدیپ کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ میانمارمیں مسلمانوں کے قتل عام کو روکا جائے۔
واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ہزاروں افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے