‫‫کیٹیگری‬ :
06 September 2017 - 15:13
News ID: 429831
فونت
شیخ نعیم قاسم:
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ داعش سمیت تمام وہابی دہشت گرد تنظیمیں امریکی محصول اور پیداوار ہیں داعش کے ذریعہ امریکہ نے شامی حکومت کو تختہ الٹنے کی کوشش کی۔
شیخ نعیم قاسم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے رشیا ٹو ڈے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش سمیت تمام وہابی دہشت گرد تنظیمیں  امریکی محصول اور پیداوار ہیں امریکہ نے داعش کے ذریعہ شامی حکومت کو گرانے اور بشار اسد کا تختہ الٹنے کی بڑی کوشش کی لیکن اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ مغربی ممالک مشرق وسطی کو مضبوط اور مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس علاقہ میں مسلسل دہشت گردی کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کمزور مشرق وسطی مغربی ممالک کے مفاد میں ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ " چاہ کن را چاہ درپیش" داعش دہشت گرد تنظیم کو امریکہ نے شام کے صدر بشار اسد کو گرانے کے لئے تشکیل دیا تھا لیکن داعش آج خود امریکہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن گئی ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ کسی بھی مسلمان ملک کا مخلص نہیں ہے امریکہ مشرق وسطی میں اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ کو سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک کی حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے۔

انھوں نے کہا کہ بشار اسد ایک مضبوط اور مؤثر صدر ہیں  اور بشار اسد کے خلاف کوئی بھی اقدام درحقیقت شامی عوام کے خلاف اقدام ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬