06 September 2017 - 15:06
News ID: 429828
فونت
محسن رضائی:
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق کمانڈر جناب محسن رضائی نے میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو میانمار کے مسلمانوں کے دفاع کے لئے مشترکہ فورس تشکیل دینی چاہیے۔
محسن رضائی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق کمانڈر اور مجمع تشخيص مصلحت نظام کے سکریٹری جناب محسن رضائی نے میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو میانمار کے مسلمانوں کے دفاع کے لئے مشترکہ فورس تشکیل دینی چاہیے۔ محسن رضائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی ان اداروں کے لئے شرم آور ہے۔ محسن رضائی نے اسلامی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ میانمار کے مسلمانوں کے دفاع کے لئے مشترکہ اور متحدہ اسلامی فورس تشکیل دیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬