رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ امریکی ڈالروں اور تیل کےبیرلوں سے وہابی دہشت گردوں کو نجات نہیں مل سکی ۔ حسین امیر عبداللہیان نے شام کے صوبہ دیر الزور کا محاصرہ توڑنے پر شامی عوام ، شامی فوج اور شامی شہداء کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہابی دہشت گردوں کو امریکی ڈالر اور سعودی عرب کے تیل کے بیرل نجات نہیں دے سکے۔ ذرائع کے مطابق شام اور عراق میں وہابی دہشت گردوں کی تاریخی شکست پر امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کو سخت خفت کا سامنا ہے کیونکہ ان ممالک نے جن اہداف کے لئے داعش کو تشکیل دیا تھا داعش ان اہداف کے حصول میں ناکام ہوگئی اور دہشت گردوں کے حامی ممالک میں بھی اختلافات پیدا ہوگئے ہیں وہ اب ایکدوسرے پر دہشت گردوں کی حمایت کے الزامات عائد کررہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰