04 September 2017 - 18:15
News ID: 429806
فونت
محمد جواد ظریف کا؛
ایران کے وزیر خارجہ نے روہنگیا مسلمانوں کا قتل بند کرانے کے لیے اسلامی ملکوں کے درمیان تعاون اور عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی، ملیشیا اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور ان پر مظالم کا سلسلہ رکوانے کے تعلق سے اسلامی دنیا کے ہم آہنگ اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

انھوں نے تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ بندکروانے کے لئے، فوری طور پر اسلامی دنیا کے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی اداروں اور اسلامی ملکوں کے اجتماعی اقدامات میں ایران کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کے لئے آمادگی کا بھی اعلان کیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬