‫‫کیٹیگری‬ :
04 September 2017 - 13:57
News ID: 429798
فونت
رہبرانقلاب اسلامی:
رہبرانقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کے روز بری فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفینس ہیڈکوار کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ملکی اور عالمی سطح کے سائنس اور ٹیکنالوجیکل مرکز میں کام کرنے والے ایران کے باصلاحیت سپوت قابل فخر سرمایہ ہیں۔
 رہبر انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تعلیم یافتہ، مدبر، شجاع اور نہ تھکنے والی افرادی قوت کو حائل رکاوٹوں کو عبور کرنے کی بنیاد قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ دفاعی میدان اور اسی طرح سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہونے والی ترقی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران، نوجوان اورپرامید افرادی قوت کا مالک ہے۔


رہبر انقلاب اسلامی نے ابھرتی ہوئی صلاحیتوں اورتوانائیوں کو ایران کی مشکلات کے حل کا شفا بخش نسخہ قرار دیا اورخاتم الانبیا ایئر ڈیفینس ہیڈکوارٹر میں بری فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے درمیان پائی جانے والی ہم آہنگی اور تعاون کی قدر دانی کی۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملکی ضروریات کی تکمیل اور نقائص کی اصلاح کے لیے، وزارت دفاع ، یونیورسٹیوں اورعلمی مراکز کے ساتھ خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ، تعاون اور ہم آہنگی کا یہ سلسلہ اور بھی زیادہ تیز رفتاری سے جاری رکھا جائے اور نت نئے منصوبوں کے ذریعے ملک کو خود کفیل بنانے کی کوشش کی جائے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کو، ملکی وجود اور حیثیت کے دفاع کا اگلا محاذ قرار دیا اور مسلح افواج سمیت مختلف شعبوں میں افرادی قوت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آپ نے اس بات پر تاکید فرمائی کہ انتھک محنت اور لگن کے ذریعے، افرادی قوت میں پائی جانے والی صلاحیتوں کو نکھارنے اوراسے ایران کی مشکلات کے حل اور ضرورتوں کی تکمیل کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملکی دفاع کے اگلے اور پرخطر محاذ کی حیثیت سے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے غیور، مومن اور پرھیزگار اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ ایئر ڈیفینس ہیڈکوارٹر میں بہت سے اچھے کام انجام پائے ہیں جو اس ہیڈکوارٹر میں خدمات انجام دینے والی افرادی قوت کے عزم و اردے کی واضح نشانی ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬