رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایان بیگزنے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور پارلیمانی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پربھی زور دیا۔ آسٹریلوی سفیر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.
محمود صادقی نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایران اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی اور صنعتی شعبوں کے فروغ کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں ۔
محمود صادقی نے کہا کہ کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں پارلیمانی دوستی گروپ کے قیام سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی.
انہوں نے امریکی کانگریس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیوں کے نئے بل کی منظوری پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل بین الاقوامی قوانین اور قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰