04 September 2017 - 13:41
News ID: 429791
فونت
عراق كے وزيراعظم نے دہشتگردی كے خلاف ايران كے تعاون پر ايران كا شکریہ ادا کیا ہے۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق كے وزيراعظم حيدرالعبادی نے گزشتہ روز عراق كے دورے پر آئے ہوئے ايران کی مجلس خبر گان رہبری (ايكسپيڈينسی كونسل) كے چيئرمين آيت اللہ سيد محمود ہاشمی شاہرودی كے ساتھ ہونے والی ملاقات ميں کہا کہ عراقی قوم اور حكومت دہشتگردی كے خلاف تعاون فراہم كرنے پر اسلامي جمہوريہ ايران كے شكرگزار ہيں۔ اس موقع پر آيت اللہ شاہرودی نے دہشتگرد گروہ داعش كے ہاتھوں سے موصل اور تلعفر كے شہروں كی آزادی پر عراقی وزيراعظم كو مباركباد پيش كي۔ انہوں ںے كہا كہ عراق ميں مسلسل دہشتگردوں كے خلاف فتوحات سے دنيا حيران ہے اور ان كاميابيوں سے عراقی قوم كے دشمنوں كو منہ كی كھانا پڑی۔

آيت اللہ شاہرودی نے كہا كہ اسلامی جمہوريہ ايران دہشتگردوں كي مكمل نابودی، مقبوضہ علاقوں كی آزادی اورباہمي اتحاد كے لئے اس ملک كی بھرپور حمايت كرتا ہے۔

حیدرالعبادی نے حالیہ فتوحات کوعراقی قوم كے باہمی اتحاد کی مرہون منت قرار ديتے ہوئے كہا كہ ہم عزم، مستحكم ارادے، طاقت اور ہمارے عوام پر انحصار كے ساتھ كاميابيوں كے راستے پر چل رہے ہيں۔ عراقی وزير اعظم نے کہا کہ مذہبی رہنما آيت اللہ سيستانی کے احکامات پرعمل كرنے کی بدولت كاميابياں حاصل كررہے ہيں۔ انہوں نے دہشتگردوں كے مقابلے ميں اسلامي جمہوريہ ايران كی حمايت كي تعريف كرتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالک كے درميان اچھے تعلقات قائم ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬