04 September 2017 - 14:09
News ID: 429800
فونت
سراج الحق:
سینیٹر سراج الحق نے وزیر خارجہ سے کہا کہ روہنگیا میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کے حوالے سے حکومت پاکستان کو فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے میانمار پر عالمی دباؤ بڑھانا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میانمار کے سفیر کو طلب کرکے عوام کے جذبات سے آگاہ کیا جائے جبکہ مسلمانوں کو پناہ نہ دینے پر بنگلا دیش اور بھارت کو بے نقاب بھی کیا جائے۔
سراج الحق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے وزیر خارجہ سے کہا کہ پاکستان کو روہنگیا مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کو رکوانے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہیئیں۔ سینیٹر سراج الحق نے وزیر خارجہ سے کہا کہ روہنگیا میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کے حوالے سے حکومت پاکستان کو فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے میانمار پر عالمی دباؤ بڑھانا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میانمار کے سفیر کو طلب کرکے عوام کے جذبات سے آگاہ کیا جائے جبکہ مسلمانوں کو پناہ نہ دینے پر بنگلا دیش اور بھارت کو بے نقاب بھی کیا جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬