04 September 2017 - 14:11
News ID: 429801
فونت
سنی تحریک:
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میانمار کے بے آسرا مسلمان ایک طویل عرصے سے متشدد حکومت فوج اور مقامی انتہا پسند بدہسٹ آبادی کی انسانیت سوز اور دہشتگردانہ کارروائیوں کا شکار ہیں، میانمار میں مسلمانوں کی لرزہ خیز نسل کشی پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش میانمار کی وزیر خارجہ آنگ سان سوچی کو انسانیت نوازی پر نوبل پرائز مل چکا ہے، مگر جس ملک کی وہ وزیر خارجہ ہے اس میں انسانوں کو بے دریغ کاٹا جا رہا ہے۔
پاکستان سنی تحریک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  سنی تحریک کے رہنماؤں علامہ مجاہد عبدالرسول خان، سردار محمد طاہر ڈوگر، شیخ محمد نواز قادری نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں کی حالت زار پر کلیجہ منہ کو آ رہا ہے، روہنگیا مسلمانوں کے کٹے اور جلے ہوئے بدن اور بے گور و کفن ڈھانچے دو ارب مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، روہنگیا مسلمانوں کے ہزاروں مکان نذر آتش کیے جا چکے ہیں، ناف دریا عبور کرتے ہوئے ہزاروں مسلمانوں کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانمار کے بے آسرا مسلمان ایک طویل عرصے سے متشدد حکومت فوج اور مقامی انتہا پسند بدہسٹ آبادی کی انسانیت سوز اور دہشتگردانہ کارروائیوں کا شکار ہیں، میانمار میں مسلمانوں کی لرزہ خیز نسل کشی پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش میانمار کی وزیر خارجہ آنگ سان سوچی کو انسانیت نوازی پر نوبل پرائز مل چکا ہے، مگر جس ملک کی وہ وزیر خارجہ ہے اس میں انسانوں کو بے دریغ کاٹا جا رہا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬