06 September 2017 - 18:09
News ID: 429836
فونت
آئسسکو:
اسلامی تعاون تنظیم کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے آئسسکو نے حکومت میانمار کی مشیر اور وزیرخارجہ آنگ سان سوچی سے امن کا نوبل انعام واپس لئے جانے کی اپیل کی ہے-
آئسسکو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم سے وابستہ تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی ادارے آئسسکو نے نوبل انعام سے نوازنے والی ناروے کی کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت میانمار کی مشیراعلی آنگ سانگ سوچی سے امن کا نوبل انعام جلد سے جلد واپس لے -

آئسسکو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آنگ سانگ سوچی ، امن کا نوبل انعام رکھنے کاحق کھوچکی ہیں کیونکہ ان کے ملک کی ان کے زیرقیادت حکومت روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف غیرانسانی اقدامات کر رہی ہے-

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار کے نفرت انگیز اقدامات، امن کے نوبل انعام کی ماہیت کے منافی ہیں اور عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ میانمار میں مظالم اور خطرناک شکل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی رکوانے کے لئے اقدام کرے- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬