08 September 2017 - 22:47
News ID: 429855
فونت
بہرام قاسمی:
میانمارکے مسلمانوں کی صورتحال پر نزدیک سے نظر رکھنے اور ان کے مسائل کا جائزہ لینے کے لئے ایران کی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار پر قریب سے نظر رکھنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی کوششوں کی وضاحت کی ہے۔

 بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ تہران نے میانمار کے مسلمانوں کے مصائب و آلام کم کرنے اور ان کی حالت زار پر نظر رکھنے کے لئے اب تک متعدد اقدامات اور وسیع پیمانے سفارتی صلاح ومشورے کئے ہیں اور وزیرخارجہ جواد ظریف نے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو بھی کی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ تہران کے سفارتی اقدامات کے دائرے میں اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کو بھی ایک دستورالعمل ارسال کیا گیا ہے تاکہ ایران کا نمائندہ دفتر اقوام متحدہ کے عہدیداروں اور اسلامی ملکوں کے سفیروں سے ملاقات اور بات چیت کرکے میانمار کے مسلمانوں کے مسائل کا جائزہ لے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ تھائی لینڈ میں ایران کا سفارتخانہ میانمار میں اکریڈیٹڈ سفارتخانے کے طور پر کام کررہا ہے کہا کہ ایرانی سفارتخانے نے میانمار کی حکومت سے رابطہ بھی کیا ہے تاکہ ایران کی جمعیت ہلال احمر کی جانب سے صوبہ راخین میں میانمار کے مسلمانوں کے لئے انسان دوستانہ امداد پہنچائی جائے لیکن افسوس کہ ابھی تک میانمار کی حکومت نے ایران کی انسان دوستانہ امداد راخین روانہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی تاکہ ایران کی جمعیت ہلال احمر میانمار کے مظلوم مسلمانوں کو انسان دوستانہ امداد پہنچاسکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میانمار کے ذریعے انسان دوستانہ امداد ارسال کرنے کی اجازت ملتے ہی ایران کی وزارت خارجہ کا ایک وفد بھی انسان دوستانہ امداد کی کھیپوں کے ساتھ میانمار جائے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ میانمار کےمسلمانوں کے مصائب و آلام کو ختم کرانے کے لئے مختلف سطحوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬