10 September 2017 - 15:07
News ID: 429887
فونت
ترکی کے ہیکرز نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے میانمار کی متعدد سرکاری ویب سائٹس ہیک کرلی ہیں
سرکاری ویب سائٹس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ہیکرز نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے میانمار کی متعدد سرکاری ویب سائٹس ہیک کرلی ہیں۔ 

میانمار حکومت کے مطابق ترکی کے ہیکرز نے روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم کیخلاف بطور احتجاج متعدد سرکاری و غیرسرکاری ویب سائٹس ہیک کرلیں۔

میانمار کے ڈائریکٹر آئی ٹی اور سائبر سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر یو نائنگ موئی نے کہا کہ سائبر حملوں کا آغاز 31 اگست سے ہوا جو تاحال جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد ویب سائٹس ہیک ہوچکی ہیں، شبہ ہے کہ یہ مہم ترک ہیکرز کی جانب سے چلائی جارہی ہے۔

ویب سائٹس کو ہیک کرنے کے بعد ان پر روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کے پیغامات درج کیے گئے ہیں۔ میانمار کے آئی ٹی حکام نے بتایا کہ ہیک ہونے کے تھوڑی دیر بعد ویب سائٹس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا گیا ہے اور مزید حملوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔

برمی میڈیا کے مطابق میانمار کے ہیکرز نے بھی جواب میں ترکی کی سرکاری و غیرسرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬