‫‫کیٹیگری‬ :
11 September 2017 - 21:05
News ID: 429903
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے خدا کی راہ میں شھادت عظیم مرتبہ بتایا اور کہا: شھید ایک شب میں برسوں کی منزل طے کرلیتا ہے ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے آج صوبہ قم میں شھید طلباء کانفرنس کی انتظامیہ کمیٹی سے ملاقات میں شھیدوں کو زندہ بتایا اور کہا : شھیدوں کے زندہ رہنے کی نشانی وہ آثار ہیں جو معاشرے میں موجود ہیں ، اس کے علاوہ ہمارے ذھنوں میں ہمیشہ ان کی یادیں موجود ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے واضح طور سے کہا: جب کوئی دنیا سے گذر جاتا ہے تو لوگ ایک مدت کے بعد اسے فراموش کردیتے ہیں ، بہت ہوتا ہے تو کبھی کبھی اس کے ایصال ثواب کی مجلسیں برپا کرلیتے ہیں ، مگر شھداء ہمیشہ لوگوں کے ذھنوں میں باقی رہتے ہیں ، ان کے سلسلے میں کتابیں تحریر کی جاتی ہیں ان کے لئے عظیم الشان پروگرام رکھے جاتے ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شھداء حتی دنیا کی حیات میں اثٰر انداز ہوتے ہیں کہا: بہت سارے شھید گھرانوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ شھداء مشکلات کے وقت اپنی بیوی اور بچوں کے خواب میں آئے اور انہوں نے ان سے ہمدردی کا اظھار کیا ، حتی میں نے سنا کہ ایک شھید کی بیوی بتا رہی تھیں کہ میرے شوہر شھادت کے بعد ایک دن میرے خواب میں آئے اور کہنے لگے کہ میرے بچوں کا رونا مجھے تکلیف دیتا ہے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے بیان کیا: خداوند متعال نے قران کریم میں شھیدوں کے لئے بزرگ ترین تعبیر کا استعمال کیا ہے ، شھید حتی جو لوگ بعد میں دنیا میں آنے والے ہیں ان کی بشارت دیتے ہیں ، لہذا شھید کا مقام ہمارے تصور سے بالاتر ہے اس حوالے سے ان کی یاد میں کانفرنس کرنا خاص اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے شھادت کی اہمیت میں امام علی(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام علی (ع) نے فرمایا کہ « مجھ علی کے لئے جنگ میں شمشیر سے ہزار بار شھادت ، گھر کی موت سے کہیں بہتر ہے »؛ شھادت ایک ہنر ہے ، بعض شھید ایک شب میں برسوں کی منزل طے کرلیتے ہیں ، میرے لحاظ سے شھید کانفرنس ، حقیقی اسلام نشر کرنے کا سب سے مناسب پلیٹ فارم ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شھیدوں کے سلسلے میں اہم ترین بات ان کی سیرت و طرز زندگی کا احیاء ہے کہا: میں نے سنا ہے کہ آپ کے اس کانفرنس میں نماز اور امر بالمعروف اور نھی عن المنکر جیسے مسائل کا بھی تذکرہ ہوگا کہ جو بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ باتیں شھیدوں کے برترین آثار میں سے ہیں جس کا احیاء ضروری ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ۵۱۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬