11 September 2017 - 18:04
News ID: 429897
فونت
کابل کی جامع مسجد کے امام نے تاکید کے ساتھ سوال اٹھایا ہے کہ سعودی حکام کے پاس میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش رہنے کا کیا جواز ہے۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کابل کی مرکزی جامع مسجد کے امام اور یونیورسٹی پروفیسر مولوی ایاز نیازی نے میانمارکے مسلمانوں کی حمایت کو دینی فریضہ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ہونے والے جرائم پر عالمی برادری، اسلامی ممالک خاص طور سے سعودی حکام کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔

مولوی نیازی نے میانمار کی فوج کے حملوں اور روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر اسلامی تعاون تنظیم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور تاکیدکے ساتھ کہا کہ ان اداروں کو امریکہ کی اجازت کے بغیر بیان دینے کا بھی حق نہیں ہے۔

بعض رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت اور سعودی عرب، میانمار کی فوج اور انتہاپسند بدھسٹوں کومسلمانوں کے قتل عام کی ترغیب دلانے میں بنیادی کردار کے حامل ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬