رسا نیوز ایجنسی کی العھد ویب سائٹ سے رپورٹ کے مطابق،رقہ کے مختلف علاقوں میں داعش مخالف امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں میں دس سے زیادہ عام شہریوں کے مارے جانے کے ساتھ ہی متعدد شامی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گذشتہ ہفتے بھی شہر رقہ کے دوار النعیم نامی رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا تھا جس میں چودہ افراد جاں بحق ہوئےتھے اور اس علاقے کی بنیادی تنصیبات اور رہائشی مکانات کو کافی نقصان پنہچا تھا۔
داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد نے حال ہی میں ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صرف جولائی میں عراق و شام پر امریکی اتحاد کی بمباری میں اکسٹھ عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔
امریکہ اور اس کے کچھ اتحادی ممالک، اگست دوہزارچودہ سے داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ کے بہانے اقوام متحدہ اور شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اتحاد تشکیل دے کر اس ملک پر بمباری کر رہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰