24 September 2017 - 22:17
News ID: 430083
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے کا نفاذ ہو گیا ہے اور امریکہ سمیت سب فریقین کو اس ایٹمی سمجھوتے کا احترام کرنا چاہیے۔
محمد جواد ظریف

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کو ایک بین الاقوامی معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کا نفاذ ہو گیا ہے اور امریکہ سمیت سب فریقین کو اس ایٹمی سمجھوتے کا احترام کرنا چاہیے۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز نیو یارک میں ایران، عمان اور بہارت کی تین فریقی نشست کے اختتام پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں فریقین نے تینوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے تینوں ممالک کے مابین اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نشست میں ایران، عمان اور بھارت کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات سمیت توانائی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے جوہری معاہدے پر ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا کے تمام حکاموں نے اس بات کی تصدیق کی ہیں کہ جوہری معاہدہ ایک بین الاقوامی دستاویز اور ایک عالمی کامیابی ہے نہ ہی دو طرفہ یا چند طرفہ تو ہمارے لیے ٹرمپ کے فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری معاہدہ ایسا معاہدہ ہے جو سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے بھرپور حمایت ہو رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬