28 September 2017 - 22:34
News ID: 430136
فونت
جنرل محمد حسین باقری :
جنرل باقری نے کہا کہ عراق کے فوجی حکام کے ساتھ جلد مشترکہ سرحدوں کا دورہ کریں گے اور تمام معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
جنرل محمد حسین باقری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے خطے میں علیحدگی اور جغرافیائی سرحدوں کی تبدیلی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عراقی قوم کی رائے کی اہمیت ہے اور صرف ایک متحد عراق کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار میجر جنرل محمد حسین باقری نے گزشتہ روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی آرمی کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عثمان الغانمی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عراق میں علیحدگی اور سرحدوں کی تبدیلی ہمیں منظور نہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران ایک واحد اور متحد عراق کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں موجودہ انتظامیہ کے وزیراعظم کے احکامات کے مطابق ایران اور عراق کی سرحدیں ویسی ہیں جیسی تہران اور بغداد کے درمیان طے ہوئی ہے اور ہم اس کے علاوہ کسی بھی پارٹی کی بالادستی کو تسلیم نہیں کرتے۔

جنرل باقری نے کہا کہ عراق کے فوجی حکام کے ساتھ جلد مشترکہ سرحدوں کا دورہ کریں گے اور تمام معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

اس ملاقات میں عراقی جنرل نے ماہ محرم کی آمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امام عالی مقام حسین علیہ السلام کی تعلیمات سے طاقت اور جذبہ ملتے ہیں۔

جنرل عثمان الغانمی نے کہا کہ سب کو پتہ ہے عراق پر یلغار ہوئی ہے مگر ہم جنگ کریں گے اور کرتے رہیں گے اور ہمارا مقصد عراق کو نیا بنانا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں عراق، اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون اور مدد کی ضرورتمند ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬