03 October 2017 - 18:25
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 430205
فونت
یمن کی فضائیہ نے دارالحکومت صنعا پر پرواز کرنے والے امریکی ساخت کے جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔
امریکی سعودی جاسوس طیارہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فضائیہ نے دارالحکومت صنعا پر پرواز کرنے والے امریکی ساخت کے جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ایم کیو نائن قسم کا یہ جاسوس طیارہ سعودی عرب کے لیے جاسوسی مشن پر تھا اور اسے صنعا کے الدیلمی فوجی اڈے کے قریب یمنی فضائیہ کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے مار گرایا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے بھی یمن میں اپنے ایک جاسوس طیارے کو مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

امریکہ، جنگ یمن میں سعودی عرب کو انٹیلی جینس معلومات اور اسحلہ فراہم کر رہا ہے۔

دوسری جانب یمن کی فوج نے ملک کے شمالی علاقے میں جاری جھڑپوں کے درمیان چار سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں سعودی اتحاد ایک فوجی کمانڈر فرفج ھادی فراس بھی شامل ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬