05 October 2017 - 21:41
News ID: 430236
فونت
ڈاکٹر علی اکبر صالحی :
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے ایک بار پھر تاکید کس ساتھ کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔
 علی اکبر صالحی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئی آر آئی بی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے جامع ایٹمی معاہدے کے فنی معاملات پر دوبارہ مذاکرات سے متعلق امریکی حکام کی تجاویز کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے دیگر فریقوں نے بارہا یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے جامع ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے یک طرفہ طور پر نکل جانے پر ایران کے ردعمل کے بارے میں کہا کہ اس بارے میں جامع ایٹمی معاہدے کی نگرانی کرنے والی ایرانی کمیٹی فیصلہ کرے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬