05 October 2017 - 22:12
News ID: 430240
فونت
بشار الاسد :
شامی صدر نے کہا : ایران كے دشوار حالات اور مشكل گھڑی میں شامی حكومت اور عوام كی بھرپور حمایت كی اور ہم اس كو ہرگز نہیں بھول سكتے۔
بشار اسد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ہم شامی عوام اور قوم کی بے پناہ حمایت کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قربیانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔

ان خیالات كا اظہار صدر بشار الاسد نے جمعرات كے روز شام كے دورے پر آئے ہوئے سینئر ركن پارلیمنٹ اور ایرانی مجلس كی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی كمیشن كے سربراہ علاءالدین بروجردی كے ساتھ ملاقات میں گفتگو كرتے ہوئے كیا۔

اس موقع پر انہوں نے مزید كہا كہ ایران كے دشوار حالات اور مشكل گھڑی میں شامی حكومت اور عوام كی بھرپور حمایت كی اور ہم اس كو ہرگز نہیں بھول سكتے۔

ایرانی مجلس كے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی كمیشن كے سربراہ نے شام كے دورے كے موقع پر شامی وزیر خارجہ ولید معلم اور شام كے مجلس كے نئے سربراہ حمود یوسف صباح سے بھی ملاقات كی جس میں باہمی دلچسپی كے امور اور خطے كے نئے صورت حال كے بارے میں تبادل خیال كیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬