‫‫کیٹیگری‬ :
09 October 2017 - 10:24
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 430299
فونت
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ اسامہ کی تلاش اور کیمائی ہتھیاروں کے بہانے افغانستان اور عراق پر حملے کے پس پردہ امریکی عزائم اب کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔ امریکہ عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ امت مسلمہ کا اتحاد امریکہ کی موت ثابت ہو سکتا ہے۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی وزیر دفاع و خارجہ کے ذریعے مستقبل میں پاکستان کو سخت پیغام پہچانے کے بارے میں میڈیا میں جو اطلاعات آ رہی ہیں ان پر کسی کو قطعی کوئی تشویش نہیں، پاکستانی ریاست کی جانب سے جہادی گروپوں کی حمایت کے الزامات کی قلعی افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے یہ کہہ کر کھول دی ہے کہ داعش کو امریکہ سپورٹ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی وقار کا تقاضہ ہے کہ امریکہ کے کسی بھی پیغام کا جواب اسی لب و لہجے میں دیا جائے، ارض پاک سپر پاور کے زعم میں مبتلا کسی ملک کی کالونی نہیں بلکہ ایک خودمختار ریاست ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین جعفری نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردوں کا سب سے بڑا حمایتی ہمیشہ امریکہ رہا ہے۔ امریکہ کا ہدف دہشت گردی کا خاتمہ نہیں بلکہ ان ممالک پر لشکر کشی کرنا ہے جہاں امریکہ مفادات کے مخالفین موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسامہ کی تلاش اور کیمائی ہتھیاروں کے بہانے افغانستان اور عراق پر حملے کے پس پردہ امریکی عزائم اب کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔ امریکہ عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ امت مسلمہ کا اتحاد امریکہ کی موت ثابت ہو سکتا ہے۔ مسلمانوں کو اپنی اسلامی تشخص کی حفاظت کے لیے استعماری و طاغوتی طاقتوں کے خلاف کھل کر میدان میں نکلنا ہو گا۔

حجت الاسلام و المسلمین جعفری نے کہا افغانستان پاکستان کا پڑوسی اور مسلم برادر ملک ہے۔ افغانستان کے ساتھ بااعتماد دوستانہ تعلقات باہمی مفادمیں ہیں، جو قوتوں ہمارے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتیں ہیں وہ خطے کے اجتماعی مفادات کی دشمن ہیں۔ کروڑوں مسلمانوں کا قاتل امریکہ دوستی کے لبادے میں چھپا ہوا امت مسلمہ کا کھلم کھلا دشمن ہے۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھ اکہ امریکی بلاک سے کنارہ کشی مسلمانوں کی بقا کی شرط ہے۔ اگر امریکی اہداف کا بروقت ادارک نہ کیا گیا تو پھر تنزلی و بربادی کے سوا ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬