09 October 2017 - 21:05
News ID: 430307
فونت
سپاہ کو دھشتگردی کی لیسٹ میں شامل کئے جانے پر ؛
ایران کے وزیر خارجہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام دہشت گرد تنظمیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے ممکنہ امریکی اقدام کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اگر امریکہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تو وہ ایران کی نظروں میں مزید قابل نفرت بننے کے علاوہ عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوجائے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر امریکہ نے اس غلطی کا ارتکاب کیا تو ایران بھی جوابی اقدامات کرے گا جن کا مناسب وقت پراعلان کیا جائے گا۔

محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کی ضامن ہے اور اس نے مقدس دفاع کے دوران میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬