‫‫کیٹیگری‬ :
09 October 2017 - 20:41
News ID: 430303
فونت
مفتی مصر:
مصر کے مفتی نے تاکید کی کہ خدا کی لعنت ، تکفیری دھشت گردوں کے حامیوں اور انہیں پناہ دینے والوں کے شامل حال ہوگی کیوں کہ وہ بھی ان کے جرم و جنایتوں میں برابر کے شریک ہیں ۔
شوقی علام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے مفتی شوقی علام نے تکفیری دھشت گردوں کو عدالت کے پنجے سے چھڑانے کے لئے ان کی حمایت اور انہیں پناہ دینے کو گناہ کبیرہ جانا اور ان کے حامیوں کو خدا کی لعنت کا مصداق بتایا ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دھشت گردوں کی حمایت ان کے جرم میں مشارکت کے برابر ہے کہا:دھشت گردوں کے حامیوں کا یہ دعوا کہ دھشت گردوں کی حمایت جھاد اسلامی کی حمایت ہے ، نہایت غلط اور باطل تصور ہے اور دین اسلام کی طرف « جھوٹ » کو منسوب کرنا ہے ۔

شوقی علام نے یاد دہانی کی: دھشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہوں کے قتل عام ، مکانات کا انہدام اور شھروں کی ویرانی ، شدید ترین اور بالاتر ظلم و ستم و فساد کا مصداق ہے ، اور دین اسلام ایسے ہی افراد اور بلوائیوں سے مقابلہ کی تاکید کرتا ہے ۔

مصر کے مفتی نے دھشت گردوں کی جنایتوں کو «جهاد» کا نام دئے جانے پر فریب اور دھوکہ جانا اور کہا: ان جنایتوں کو جھاد کا نام دئے جانے کا مقصد دھشت گردوں کی جانب سے سادہ لوح اور دین اسلام سے ناآگاہ افراد کو دھوکہ دینا ہے  ۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ «جهاد فی سبیل الله کے بہانے دھشت گردوں کو پناہ دینے کا شرعی حکم کیا ہے » کہا: بلاشک بے گناہوں کا قتل عام ، مکانات کا انہدام اور شھروں کی ویرانی ظلم و ستم و فساد کا واضح ترین اور برترین مصداق ہے ، جو بھی دھشت گردوں کی حمایت کرے گا اس پر خدا کی لعنت ہوگی ۔

شوقی علام نے واضح طور سے کہا: مفاھیم کے بدلنے سے اسلامی احکامات بھی بدل جاتے ہیں ، لہذا اگر کوئی عمل «محاربه»  کا مصداق بن جائے تو اس کا اقدام کرنے والے سخت ترین مجازات کے مستحق ہوں گے کیوں کہ ان کا یہ عمل « فساد فی الارض» کا مصداق ہے ۔

انہوں نے آخر میں اسلامی معاشرے سے درخواست کی کہ وقت کے خوارج ، بلوائیوں اور دھشت گردوں کا مقابلہ کریں اور اپنی طاقت و توانائی کے بقدر ظلم وستم کے مقابل اٹھ کھڑے ہوں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۱۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬