09 October 2017 - 21:00
News ID: 430305
فونت
صنعا میں مجلس عزا کو خاک و خوں میں غلطاں کئے جانے کی پہلی برسی کے موقع پر یمنی عوام نے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
صنعا یمن

رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے اس وحشیانہ جرم میں شہید و زخمی ہونے والوں کے لواحقین نے ذمہ دار عناصر سے انتقام لئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ وقت کا ضیاع اس جرم کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی ضرورت کو ختم نہں کر سکے گا۔

یمنی عوام نے مجلس عزا پر سعودی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی قبروں پر پھول نچھاور کئے اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔دو اکتوبر دو ہزار سولہ کو صنعا پر سعودی عرب کے حملے میں، جو سب سے بڑا جنگی جرم اور یمن میں سب سے بڑا قتل عام شمار ہوتا ہے، سات سو سے زائد عام شہری شہید و زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں اب دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬