میانمار سے اپنی جان بچا کر فرار ہونے والے پناہ گزینوں کی کشتی حادثے کا شکار ہونے سے آج کم از کم ۱۲ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش کے بارڈر سیکورٹی گارڈ کےکمانڈر کرنل عریف الاسلام نے بتایا کہ کشتی جنوبی بنگلہ دیش کے شاہ پیریر جزیرہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ 12 لاشوں کو پانی سے نکالا گیا ہے جبکہ 8 افراد کو بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ڈوبنےوالے افراد میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل 28 ستمبر کو بھی دریائے نیف میں روہنگیا مہاجرین کی کشتی الٹنے سے 23 افراد ڈوب کرلقمہ اجل بن گئے تھے اور اس کشتی میں 100 کے قریب افراد سوار تھے۔
واضح رہے کہ 25 اگست کے بعد سے 5 لاکھ روہنگیا افراد راخین صوبے سے اپنی جان بچا کر بنگلادیش پہنچ چکے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے