‫‫کیٹیگری‬ :
11 October 2017 - 11:35
News ID: 430326
فونت
حجت الاسلام جعفر واضحی:
حوزه علمیہ قم کے استاد نے کہا: بد اخلاقی گھرانوں کی آفت اور تمام مشکلات کی بنیاد ہے جبکہ میاں بیوی خوش اخلاقی اور خوش رفتاری کے ذریعہ گھرانے کا سکون فراہم کرسکتے ہیں ۔
گہرانہ

رسا نیوز ایجنسی کی کرمان سے رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ قم کے استاد حجت الاسلام جعفر واضحی نے مسجد امام حسین(ع) شھر کرمان میں ہونے والے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: الھی مخلوقات کے حقوق کی مراعات ہر انسان کی ذمہ دار ہے ۔

انہوں نے بیان کیا: دوسروں کے حدود کا پاس و لحاظ نہ کرنا خود کی اور دوسروں کی نابودی کا سبب ہے ، مسلمان انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دینی اعتقادات کے دائرے اور حدود کا پاس و لحاظ کرے ۔

حوزه علمیہ قم کے استاد نے تاکید کی : ہر انسان کی حرمت اس کی حقیقی اور باطنی شخصیت کی بنا پر ہے نیز ماں باپ کا احترام جوانوں کے دوش پر ایک سنگین وظیفہ ہے  ۔

حجت الاسلام واضحی نے مزید کہا: مسجدوں میں نامربوط بحث و گفتگو مسجد کی حرمت ختم ہونے کا سبب ہے ۔

انہوں نے بیان کیا: میاں بیوی ایک دوسرے کا احترام کریں ، بد اخلاقی زندگی کی تمام مشکلات کی جڑ ہے ، میاں بیوی خوش اخلاقی کے ذریعہ گھرانے کو چین و سکون تحفہ دیں ۔۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۳۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬