روس نے کہا ہے کہ عراق میں داعش کے خلاف امریکہ کی جنگ دکھاوے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا داعش کو دوبارہ صف بندی کا موقع دے رہا ہے اور واشنگٹن کی جانب سے دہشتگردوں کی پشت پناہی تشویشناک ہے۔
روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے داعش سے شام کے تقریبا 90 فیصد علاقے حاصل کرلیے ہیں اور شامی فوج داعش کے خلاف مسلسل پیش قدمی کررہی ہے۔
اس بیان میں روس نے کہا ہے کہ امریکا کی عراق میں داعش کخلاف لڑائی محض دکھاوا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے