
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے گزشتہ روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقدہ بین الاقوامی تخفیف اسلحہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے شرکا نے جوہری معاہدے کے حوالے سے مثبت مؤقف پیش کیا ۔ اس موقع پرانہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اجتماعی تعاون کے ذریعے جوہری معاہدے کو جاری رکھنے کے لئے قدم اٹھائے ۔
علی اکبر صالحی نے اس کانفرنس میں جوہری معاہدے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جب تک دوسرے فریق اپنے وعدوں پر قائم رہے گے تب تک ایران کی جانب سے بھی پاسداری کا عمل جاری رہے گا اور اگر خلاف ورزی کی گئی تو یقینا ایران بھی اس پر جوابی ردعمل دے گا.
اس سے پہلے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا تھا کہ ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان طے پانے والا جوہری معاہدہ دوطرفہ جیت پر مبنی اور اس کا تعلق صرف ایک مخصوص ملک سے نہیں ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰