رسا نیوز ایجنسی کی رائٹر سے رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کی خاتون وزیراعظم ٹریزا مے نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگومیں کہا ہے کہ لندن، ایران جوہری معاہدے پر قائم ہے.
برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران جوہری معاہدہ علاقائی سیکورٹی کے لئے اہمیت کا حامل ہے.
ٹریزا مے نے مزید کہا کہ برطانیہ، جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم ہے اور اس حوالے سے اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بات اہم ہے کہ جوہری معاہدے پر کڑی نگرانی ہو اور اس کے نفاذ پر مکمل عمل درآمد کیا جائے.
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ 15 اکتوبر کو تیسری بار یہ فیصلہ کرے گی کہ کیا امریکہ، 2015 میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی پاسداری کی تصدیق کرے یا نہ کرے ۔
تاہم ایسی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران دشمنی کی بناء پر 15 اکتوبر کو ایران کی پاسداری کی تصدیق کرنے سے گریز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰