‫‫کیٹیگری‬ :
11 October 2017 - 09:52
News ID: 430323
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے کہا: افسوس مراجع تقلید کی بارہا یاد دہانی کے باجود اب بھی بینکوں میں سود خوری کا سلسلہ باقی ہے کہ جس نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں ہیں ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے ملل کریڈیٹ انسٹی ٹیوٹ شعبہ قم " Qom Melal Credit Institution " کے ڈائریکٹر سے ملاقات میں بینکوں میں سود کی شرح موجود ہونے پر شدید تنقید کی اور کہا:  افسوس مراجع تقلید کی بارہا یاد دہانی کے باجود اب بھی بینکوں میں سود خوری کا سلسلہ باقی ہے کہ جس نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایسے حالات میں کہ ملک اقتصادی مشکلات سے روبرو ہے ، دشمن کی رخنہ اندازی کے سبب کام کاج اور تجارت سختیوں سے دوچار ہے ، امید تھی کہ بینک عوام اور فیکٹری کے مالکوں کی مدد کرے گا کہا: در حال حاضر بینکوں سے لئے گئے لون کی وجہ سے لوگوں کا دیوالیہ نکل چکا ہے اور پھر بھی وہ بینکوں کے مقروض ہی ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے کہا: سود خوری کے حوالے سے بینکوں کے بہت سارے قوانین میں تبدیلی آنی چاہئے ، ہمیں بینکوں سے یہ توقع ہے کہ وہ لوگوں کی مدد کریں تاکہ ان کی اقتصادی مشکلات حل ہوں نہ یہ کہ وہ ایسا کام کریں کہ لوگ اپنی پوری زندگی بینکوں کے مقروض ہی رہیں ۔

اس ملاقات کے ابتداء میں ملل کریڈیٹ انسٹی ٹیوٹ شعبہ قم کے ڈائریکٹر حجت الاسلام کمیل زکی خانی نے اس انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کی مختصر رپورٹ آپ کو پیش کی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۱۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬