رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام کے سفیر سے ملاقات میں شام کے مشرقی علاقہ میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں دوسرا اسرائیل بنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔
علی اکبر ولایتی نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب نے چند ہفتوں میں شام کے صدر بشار اسد کو شکست دینے کے لئے شام پر دہشت گردانہ جنگ مسلط کی لیکن آج چھ سال ہوگئے ہیں کہ شامی حکومت اور عوام ملکر امریکہ اور سعودی عرب کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب خطے میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی اور انھیں مالی اور افرادی قوت فراہم کررہے ہیں اور سعودی عرب کے خریدے ہوئے ہھتیار دہشت گردوں کے قبضہ سے برآمد ہورہے ہیں۔
ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ شامی عوام اور حکومت کی امریکی اور سعودی عرب کے کرائے کے وہابی دہشت گردوں پر فتح یقینی ہے۔
اس ملاقات میں شام کے سفیر نے کہا کہ شام ہمیشہ سے اسلامی مزاحمتی تحریک کا حامی رہا ہے اور حامی رہےگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/