20 October 2017 - 22:14
News ID: 430453
فونت
میجر جنرل محمد علی جعفری :
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا : دنیا معنویت اور الہی اقدار کی طرف روان دوان ہے ۔
سردار محمد علی جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری امریکی صدر کی حالیہ ایران مخالف تقریر کے ردعمل میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز کے دشمنوں کی کمر توڑنے کے مقصد سے ایران کی دفاعی طاقت میں مزید اضافہ کرنا ریاست کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا ہے ٹرمپ اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کے سامراجی نظام کے خاتمے کے لئے راستہ ہموار کیا ہے جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی غیبی مدد سے پوری انسانیت ایک نئی دنیا کا تجربہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ارتقائی مراحل طی کررہا ہے جس سے امریکہ کی کھوکھلاہٹ دنیا کے سامنے آجائے گی۔

دنیا میں باطل اور مادی طاقتوں کی گرتی ہوئی پوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا معنویت اور الہی اقدار کی طرف روان دوان ہے جس کی وجہ سے استکباری طاقتوں میں سرفہرست ٹرمپ جیسے شخصیات میں بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے۔

سپاہ پاسداران کے اعلی کمانڈر نے کہا کہ خطے میں مزاحمتی تحریک اللہ تعالی کی غیبی مدد سے اپنی منزل کی طرف پوری مضبوطی سے آگے بڑھی ہے جس سے امریکہ اور ان کے باطل اتحادی خوف زدہ ہے۔

گذشتہ چالیس سال میں اسلامی انقلاب کے خلاف نفرت انگیز سازشیں اور تشہیراتی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران اپنے تیسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے جس میں خطے میں ان کی مقبولیت تیزی سے بڑھی ہے۔ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬