20 October 2017 - 22:15
News ID: 430454
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی :
امام رضا علیہ السلام کے متولی نے کہا : آستان قدس رضوی پاکستان کے ساتھ مستحکم اور پائدار روابط کا خواہاں ہے اور اس ھدف تک پہنچنے کے لئے آستان قدس رضوی کا بین الاقوامی شعبہ ضروری اقدامات انجام دے گا۔
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے سربراہ سے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اقتصادی سیاست میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت اولویت رکھتی ہے۔

ان کا مزید یہ کہنا تھا: مشھد سالانہ بہت زیادہ پاکستانی زائرین کی میزبانی کا شرف رکھتا ہے؛ ان زائرین کی زیارت کے سفر کو آسان بنانے کے لئے زمینی اور ہوائی دونوں راستوں کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔

مجلس خبرگان رھبری کے رکن نے کہا کہ اسلامی انقلاب اور پاکستان کی عوام کے درمیان بہت زیادہ گہرے اور دوستانہ روابط پائے جاتے ہیں ، ان کا کہنا تھا: وہی محبت جو کل پاکستان کی عوام امام خیمینی(رہ) سے رکھتی تھی ، آج وہی محبت امام خامنہ ای کی نسبت رکھتی ہے۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: پاکستانی زائرین کو اچھے انداز میں خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک کمیٹی بنائی جا چکی ہے جو کہ آستان قدس رضوی، گورنری اور وزارت خارجہ اور دوسرے چند ایک اداروں پر مشتمل ہے۔اور بہت ہی اچھا ہوگا کہ ان زائرین کو زیارت کی شرائط آسان بنانے میں پاکستان کے اندر بھی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔

حکومتی مصلحتوں کو تشخیص دینے والی کونسل کے رکن نے آخر میں وضاحت کرتے ہوئے کہا: آستان قدس رضوی پاکستان کے ساتھ علمی اور ثقافتی سطح پر مستحکم اور پائدار روابط چاہتا ہے اور اس ھدف تک پہنچنے کے لئے آستان قدس رضوی کا بین الاقوامی ادارہ تمام ضروری اقدامات کو انجام دے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬