رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی اصفھان سے رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے معروف مقرر حجت الاسلام والمسلمین محمد رضا رنجبر نے اپنی تقریر میں آیة الکرسی کو قرآن کی چوٹی بتایا ۔
انہوں نے ابتداء میں کہا: خدا کے نزدیک اولیاء الھی کے خاص مرتبے اور مقام راز یہ ہے کہ ان کی درخواستیں اور اعمال خدا کے مرضی کے اور منشاء کے مطابق ہوتے ہیں ، وہ ہرگز خدا کے لئے وظیفہ معین نہیں کرتے ۔
حجت الاسلام والمسلمین رنجبر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا کی بالاترین نعمت ، خدا کی معرفت ہے کہا: اولیاء الھی مَی کو الھی معرفت کے معنی میں استعمال کرتے ہیں ، خدا کی معرفت ، روح انسان کو دنیا سے آخرت کی جانب پرواز کے لئے پر عطا کرتی ہے ، خدا کی معرفت ، انسان کو خدا کے برابر خاضع اور منکسر بناتی ہے ۔
حوزہ علمیہ کے معروف محقق نے رسول اسلام (ص) سے پوچھے گئے ایک سوال کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مرسل آعظم (ص) سے سائل نے سوال کیا کہ قران کریم کی سب سے اہم کونسی آیت ہے تو حضرت(ص) نے فرمایا کہ آیة الکرسی قران کی اہم ترین آیت ہے ، یہ آیت قران کریم کی چوٹی ہے ، اور حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام نے اس کے سلسلے میں فرمایا کہ اگر تمہیں پتا چل جاتا ہے کہ آیت الکرسی میں کونسا خزانہ پنہاں ہے تو ہرگز اسے ترک نہ کرتے ، یہ تنہا وہ آیت کریمہ ہے جس میں ۱۶ بار خداوند متعال کے نام کی تکرار کی گئی ہے ۔
سرزمین ایران کے مشھور خطیب نے کہا: آیة الکرسی کا «الله» کے نام سے کہ جو خدا کے ناموں میں سے ہے آغاز ہوا ہے ، کوئی بھی چیز «الله» کی برابری نہیں کرسکتی ، وہ تنہا ذات ہے جو تمام موجودات کی حیات کا سبب ہے ، تمام تعریفیں اس کی ذات سے مخصوص ہیں ، اس کے باوجود اس نے فرمایا کہ ہر وہ انسان جو میرے اور تمہارے درمیان ہمارے فیض کا وسیلہ ہو اس کا شکریہ ادا کرو ۔
انہوں نے امام معصوم(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور فرمایا: اهل بیت(ع) کا ارشاد ہے کہ ہم خدا کی رحمتوں اور اس کی قدرت کا مظھر ہیں ، یعنی دنیا کے امور ان کی ذات گرامی کے وسیلہ سے انجام پاتے ہیں ۔
حجت الاسلام والمسلمین رنجبر نے یہ کہتے ہوئے کہ خدا اور اهل بیت(ع) کا وجود نور ہے ان سے قربت انسان کو نورانی بنا دیتی ہے کہا: خدا سے دوری انسان کو جہنم میں پہونچا دیتی ہے ، جہنم گناہگاروں کا مسکن ہے ، جہنم کی آگ کی لکڑی خود انسان ہے ، خدا کی ذات نور ہے اور جو اس سے دور ہوجائے وہ ناری ہے ۔ / ۹۸۸/ ن ۹۷۳
جاری ہے ۔۔۔۔