شامی فوج کو اس ملک کے مشرقی علاقوں میں داعش کے اڈوں سے بھاری مقدار میں اسرائیلی ساخت کے ہتھیار ملے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج کے ایک کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوجیوں نے دیرالزورمیں المیادین شہر کی صفائی کی کارروائی میں دہشت گردوں کے اڈوں سے بڑی تعداد میں بھاری اور نیم بھاری ہتھیار ملے ہیں جن میں بیشتر ہتھیار اسرائیلی ساخت کے ہیں-
شامی فوج نے گذشتہ ہفتے شہر المیادین میں داخل ہونے کے بعد اس شہر کے محلوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے-
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بھی رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج کو صوبہ حماہ اور حمص کے آزاد ہونے والے علاقوں کی صفائی کے دوران بھی اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور مواصلاتی وسائل ضبط کئے ہیں- /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے