18 October 2017 - 19:24
News ID: 430432
فونت
اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلوں کی یونین نے بعض فلسطینی سٹلائٹ ٹی وی چینلوں کے دفاتر پر صیہونی فوجیوں کے حملوں اور غرب اردن میں میڈیا سروس سے متعلق متعدد کمپنیوں کو بند کردینے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلوں کی یونین نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں فلسطینی سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں کے دفاتر پر اسرائیلی فوجیوں کےحملوں اور ان کے کارکنوں کوگرفتار کئے جانے کی مذمت کی ہے۔

مذکورہ یونین نے غرب اردن کے شہروں الخلیل، رام اللہ، نابلس اور بیت لحم میں ٹرانس میڈیا، پال میڈیا اور رامسات جیسی میڈیاسروس کی کمپنیوں اور کئی بین الاقوامی سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں منجملہ فلسطین الیوم، القدس، الاقصی اور المنار ٹی وی کے دفاتر پر حملے اور انہیں بند کئے جانے کو فلسطینی ذرائع ابلاغ کے خلاف اسرائیل کی کھلی جنگ قراردیا۔

اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین کےبیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے حملوں فلسطین الیوم، القدس، الاقصی اور المنار ٹی وی چینلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو اس یونین کے ممبر ہیں۔
بیان میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت ہر اس قومی اور آزادی پسندی کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے جو غاصب اسرائیل کے ماہیت اور حقیقت کو آشکارہ کرتی ہے، کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت اس سے پہلے بھی اسی طرح کے اقدامات کا ارتکاب کرچکی ہے لیکن وہ فلسطینی ذرائع ابلاغ کی آواز کو دبانے میں ناکام رہی ہے۔

فلسطین میں اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلوں کی یونین نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کے منافی بتایا اور عالمی اداروں سے کہا ہے کہ صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالے تاکہ میڈیا کےخلاف وہ اپنے اقدامات کو بند کرے۔

دوسری جانب فلسطینی گروہوں نے بھی الگ بیانات جاری کرکے فلسطین کے ٹی وی چینلوں اور میڈیا کے دفاتر کو بند کرنے کے صیہونی فوجیوں کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ فلسطین کے سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں اور میڈیا کے دفاتر پر صیہونی فوجیوں کے حملے فلسسطینی بچوں خواتین اور بوڑھوں کے خلاف غاصب صیہونیوں کے حملوں کے جرائم کو افشا کرنے میں فلسطینی میڈیا کی طاقت کے مقابلے میں اسرائیلی حکومت کی بے بسی کی علامت ہے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین اور فتح الانتفاضہ جیسی تنظیموں نے بھی صیہونی فوجیوں کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ذرائع ابلاغ تمام تر مشکلات اور چینلجوں کے باوجود اپنا مشن جاری رکھیں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬