20 October 2017 - 22:32
News ID: 430459
فونت
شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس، العمر آئل فیلڈ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔
شامی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج اور رضاکار فورس، صوبہ دیرالزور کے مشرقی مضافاتی علاقے میں واقع اسٹریٹیجک قصبے زیبان کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد العمر آئل فیلڈ کے قریب پہنچ گئی ہے جو ایک بڑی آئل فیلڈ شمار ہوتی ہے-

شامی فوج، دریائے فرات کے مشرق میں پل بنا کر پیشقدمی کر رہی ہے اور وہ العمر آئل فیلڈ کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کر رہی ہے-

شامی فوج نے جنوبی دیرالزور کے مضافاتی شہر بوکمال کی جانب بھی اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں-

ایک اور رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ برائے شام نے، جس کا ہیڈ آفس لندن میں ہے، متعدد باوثوق ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش کے بہت سے کمانڈر ترکی فرار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں- /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬