18 October 2017 - 19:32
News ID: 430435
فونت
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی:
جنوبی افریقہ سے آنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمہ کا کہنا تھا کہ مدارس اہلسنت اسلام کی ترویج و اشاعت میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں، اہلسنت کے دینی مدارس تہذیب اور اخلاقیات کے مراکز ہیں، یہاں سے قرآن و سنت کے پیغام عام ہو رہا ہے، دین و دنیا دونوں کی تعلیم ضروری، ایک اچھا اور مثالی مسلمان شہری بننے کیلئے تعلیم بہترین ذریعہ ہے۔
علامہ راغب حسین نعیمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اشاعت دین علماء کی زندگیوں کا مشن ہونا چاہیے، مدارس اہلسنت اسلام کی ترویج و اشاعت میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں، اہلسنت کے دینی مدارس تہذیب اور اخلاقیات کے مراکز ہیں، یہاں سے قرآن و سنت کے پیغام عام ہو رہا ہے، دین و دنیا دونوں کی تعلیم ضروری، ایک اچھا اور مثالی مسلمان شہری بننے کیلئے تعلیم بہترین ذریعہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساؤتھ افریقہ سے آئے ہوئے مولانا محمد اسماعیل پیر بھائی، مولانا شیراز ٹوکٹ کی سربراہی میں ملنے والے علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مولانا محمد اسماعیل پیر بھائی اور مولانا شیراز ٹوکٹ نے جامعہ نعیمیہ اور نعیمی خاندان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے مفتی محمد حسین نعیمی کی خدمات تاریخ کے سنہری حروف میں لکھی جانے کے قابل ہیں، انتہاپسندی کے خاتمے، امن کے قیام اور علم کے فروغ کیلئے ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی (شہید) کا کردار لائق تحسین اور قابل تقلید ہے، ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی (شہید) نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے قوم و ملت کو ایک نئی راہ پر چلایا۔

اکابرین اہلسنت نے قیام پاکستان سے قبل برصغیر پاک و ہند میں قرآن حدیث کی تعلیمات کے فروغ کیلئے انتھک محنت کی اور قیام پاکستان کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کیا۔

مفتی محمدحسین نعیمی سے تعلیم وتربیت حاصل کرنے والے علماء ومشائخ آج افریقہ سمیت دنیا بھر میں دین اسلام کی شمع روشن کر رہے ہیں اور امت کے ہر فرد تک نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔/۹۸۸ / ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬