22 October 2017 - 18:21
News ID: 430483
فونت
سید عباس عراقچی :
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا : ایران جوہری معاہدے سے کسی اور مسئلے کا کوئی تعلق نہیں اور نا ہی اس حوالے سے از سرنو مذاکرات کی کوئی گنجائش ہے۔
سید عباس عراقچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ ماسکو کی عالمی سے ایک بار پھر یہ بات ظاہر ہوئی ہے کہ جوہری معاہدے کو عالمی حمایت حاصل ہے تاہم ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے از سرنو مذاکرات کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا۔

یہ بات سید عباس عراقچی نے روسی دارالحکومت ماسکو میں 14ویں بین الاقوامی جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کی عالمی کانفرنس کے موقع پر ارنا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو عالمی کانفرنس کے موقع پر مختلف ممالک کے حکام سے ملاقاتیں ہوئیں اور سب کا یہی موقف تھا کہ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کی اشد ضرورت ہے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے کسی اور مسئلے کا کوئی تعلق نہیں اور نا ہی اس حوالے سے از سرنو مذاکرات کی کوئی گنجائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کو تمام دنیا اور مختلف ممالک کی حمایت حاصل ہے اور اس کے خلاف امریکی انتظامیہ بالخصوص ڈونلڈ ٹرمپ تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬