22 October 2017 - 19:14
News ID: 430491
فونت
علی اکبر ولایتی :
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اعلی رین نے کہا : مشترکہ جوہری معاہدے کے نفاذ کو جاری رکھنے کے حوالے سے تمام شرائط کو مسترد کرتے ہیں۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اعلی رکن 'علی اکبر ولایتی' نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کو جاری رکھنے کے لئے خطے میں مزاحمتی تحریک سے دستبرداری، دفاعی پیشرفت میں کمی اور علاقے میں اپنے اثر و رسوخ میں کمی جیسی شرائط کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔

حماس کے سیاسی آفس کے نائب سربراہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماس کے اعلی نمائندوں سے مفید گفتگو رہی جس میں حماس نے امریکی اور صیہونی دباؤ کے باوجود ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

حماس اور مصر کے اعلی عہدیداروں کے درمیان حالیہ ملاقات کے نتائج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حماس نے صہیونی حکومت کے خلاف اپنے مسلحانہ جدوجد جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے صہیونی ناجائز حکومت کی تینوں شرائط کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کے تشہیراتی مہم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کبھی اپنے دفاعی میزائل پروگرام کے حوالے سے بیرونی طاقتوں سے مذاکرات نہیں کرے گا۔

انہوں نے خطے میں امریکی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں صرف علاقائی ممالک اپنے مسائل کے حل کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مشترکہ جوہری معاہدے میں تبدیلی لانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق سمیت دیگر ہمسایہ اور خطی ممالک کی مدد کے لئے ہر لمحہ آمادہ ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬