24 October 2017 - 16:25
News ID: 430507
فونت
محمد محمدی گلپایگانی :
ایرانی سپریم لیڈر آفس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدور میں بدترین صدر ہیں ۔
محمد محمدی گلپایگانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آفس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدور میں بدترین صدر ہیں اور بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) نے امریکہ کے لئے شیطان بزرگ کا لقب صحیح معنوں میں رکھا تھا۔

یہ بات علامہ 'محمد محمدی گلپایگانی' نے منگل کے روز ایران کے دیہی علاقوں میں 200 نئی مساجد کے افتتاح کی اجتماعی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے ایران مخالف امریکی الزامات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ دشمن ایسے افراد کو خریدنے کی سازش کررہا ہے جس سے نظام کو نقصان پہنچا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ہمیشہ سے ایران کے خلاف سازش کی مگر موجودہ امریکی صدر دوسرے امریکی صدور سے بدتر ہے۔

سپریم لیڈر آفس کے سربراہ نے ایرانی مسلح افواج، عدلیہ، ملک میں انتخابات کے طریوں پر لگائے جانے والے امریکی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست نے ایران کی سلامتی کے خلاف سر توڑ سازشیں کررہے ہیں۔ وہ عراقی کے علاقے کردستان میں دوسرے اسرائیل کے قیام کی کوشش میں تھے۔

علامہ گلپایگانی نے کہا کہ سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ اور قدس کور کے کمانڈر جنرل سلیمانی کی بدولت ملک دشمنوں کی سازشوں کو شکست دی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬