‫‫کیٹیگری‬ :
30 October 2017 - 13:16
News ID: 431594
فونت
پاکستانی زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے ایران کی میر جاوہ سرحد پر پہنچ رہے ہیں جہاں زائرین کی خدمت کے لئے کیمپ لگائے گئے ہیں۔
پاکستانی زائرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میر جاوہ سرحد پر زائرین کا حضرت امام علی بن موسی الرضا (ع)کے حرم مطہر کے پرچم کے ذریعہ استقبال کیا جارہا ہے۔ زائرین نواسہ رسول (ص)  کے چہلم میں شرکت کے لئے عشق و محبت کے ساتھ کربلا کی جانب رواں دواں ہیں۔ دنیا بھر سے کئی ملین عاشقان اہلبیت علیہم السلام، نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلا پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین نجف اشرف سے کربلا تک کا 80 کلو میٹر سفر پیدل طے کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق ایران سے تین ملین زائرین اس سال چہلم کی عظیم الشان اور تاریخی ریلی میں شرکت کریں گے جبکہ عراق سے بھی 20 ملین عراقی اس تاریخی پیدل اربعین مارچ میں شرکت کریں گے۔ پاکستان ، ہندوستان، روس ، چین، آذربائیان ، ترکی، کویت، اردن، سعودی عرب، بحرین ، قطر، یمن، لبنان ، شام جارجیا،یورپ اور امریکہ سے بھی لاکھوں زائرین اس سال کربلائےمعلی پہنچ رہے ہیں جبکہ بعض زائرین ہوائی راستوں کے ذریعہ براہ راست بغداد اور نجف اشرف پہنچ رہے ہیں اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬