30 October 2017 - 13:37
News ID: 431597
فونت
پاکستان:
شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے رہنمائوں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو اپنے اپنے علاقہ کے حوالے بریفنگ دی، ملاقات کے دوران مجموعی طور پر مختلف تنظیمی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلعی رہنمائوں نے محرم الحرام کے دوران اپنے اپنے علاقوں میں پیدا ہونے والے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔
شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے رہنما

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے رہنمائوں نے ڈویژنل صدر ملتان سید محمدشاہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی میں ایس یو سی کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی، سندھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام اسد اقبال زیدی، پنجاب کے صوبائی نائب صدر حجت الاسلام موسی رضا جسکانی، ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام کاشف ظہور نقوی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید علی قاسم نقوی، ضلعی جنرل سیکرٹری انیس زیدی، خانیوال کے ضلعی صدر قیصر عباس دادوآنہ، رحیم یارخان، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازیخان کے ضلعی صدور موجود تھے۔

وفد نے جماعت کے سربراہ کو اپنے اپنے علاقہ کے حوالے بریفنگ دی، ملاقات کے دوران مجموعی طور پر مختلف تنظیمی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلعی رہنمائوں نے محرم الحرام کے دوران اپنے اپنے علاقوں میں پیدا ہونے والے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بعدازاں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام  و المسلمین ساجد نقوی نے کہا کہ حکومت فی الفور زائرین کے مسئلہ کو حل کرے، حکومت لیت و لعل سے کام لے رہی جسے کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔

انہوں نے مزید کہنا تھا کہ ایم ایم اے کی بحالی ایک خوش آئند اقدام ہے، ہم نے اس اتحاد کی خاطر قربانیاں دی ہیں، ہم اتحاد کے بانی ہیں، ہمارا اتحاد ہی دشمن کی شکست کا ثبوت ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬