30 October 2017 - 13:48
News ID: 431599
فونت
حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی:
اجلاس میں عالمی سطح پر وحدت مسلمین بالخصوص دنیائے شیعیت کے خلاف عملائی جارہی شر انگیز سازش اور مقبوضہ کشمیر میں اس سازش کے اثرات کے قلع قمع کے لئے اراکین و عاملین کو بنیادی اکائیوں کی سطح پر متحرک رہنے کی ضرورت کو محسوس کیا گیا۔
آغا سید حسن الموسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر بڈگام پر تنظیمی اراکین و عاملین اور شعبہ جوانان کے الگ الگ اجلاس تنظیم کے سربراہ حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوئے۔

اجلاسوں میں تنظیمی امورات زیر بحث لائے گئے اور خصوصی طور پر تنظیم کی بڑھتی ہوئی دینی و سماجی سرگرمیوں کے پیش نظر مالی اخراجات کی حصولیابی کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور تنظیم کو بنیادی اکائیوں کی سطح پر مزید فعال اور متحرک بنانے کے لئے اراکین و عاملین کی تجاویز پر مبنی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں عالمی سطح پر وحدت مسلمین بالخصوص دنیائے شیعیت کے خلاف عملائی جارہی شر انگیز سازش اور مقبوضہ کشمیر میں اس سازش کے اثرات کے قلع قمع کے لئے اراکین و عاملین کو بنیادی اکائیوں کی سطح پر متحرک رہنے کی ضرورت کو محسوس کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اسلام دشمن طاغوتی قوتوں نے ایک نئی حکمت عملی اختیار کی ہوئی ہے جس کے تحت شیعیت کا لبادہ اوڑھ کر زرخرید آلہ کاروں کو مختلف ٹی وی چینلوں کی وساطت سے اصحاب النبی (ص) اور امہات المؤمنین کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے کی ترغیب دے کر شیعیت کے خلاف جذبات کو بھڑکایا جارہا ہے۔

اس منصوبہ بندی کا سب سے بڑا ہدف انقلاب اسلامی ایران اور نظام ولایت فقیہ کا خاتمہ اور مسلمانوں کے مختلف اہل مسالک کے درمیان تشدد اور کُشت و خون کے لئے راہ ہموار کرنا ہے۔ MI-6 کے اس گھناونے منصوبے سے عام لوگوں کو باخبر رکھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

حجت الاسلام آغا سید حسن نے شیعیان کشمیر کے اوقاف سے متعلق کچھ شکست خوردہ افراد جن کا شیعوں کے اوقاف سے دور کا بھی عمل دخل نہیں کی طرف سے بیان بازی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ شیعیان کشمیر کے اوقاف کی سرپرستی اور انتظام و انصرام شیعیان کشمیر کے ان قدیم اور معروف ترین دینی تنظیموں کی نگرانی میں ہے، جن پر کشمیر کی شیعہ برادری کا غیر متزلزل اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرضی اوقاف اور کاغذی چیئرمین ان شکست خوردہ عناصر کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ موقوفات شیعہ کا رونا روکر یہ شکست خوردہ عناصر شیعہ برادری کو گمراہ کرکے اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل نہیں کرسکتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬