30 October 2017 - 13:10
News ID: 431592
فونت
شام کے سفیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے شامی عوام کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے ۔
عدنان محمود

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ایران میں تعینات شام کے سفیرعدنان محمود نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شامی عوام کو آپس میں متحد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2011 سے لیکراب تک مغربی اور بعض خطے کے عرب ممالک کی حمایت سے تکفیری دہشتگردوں نےسنگین واردات کرتے ہوئے ملک کو ویران کرنے کے ساتھ ساتھ شامی عوام کا بھی بے دردی سے قتل عام کیا.

انہوں نے کہا شام کے لاذقیہ اور طرطوس جیسے شہروں میں شامی اقوام ایک دوسرے کے ساتھ پرامن طریقے سے زندگی گذاررہے ہیں.

شامی سفیر نے بیرونی طاقتوں سے کہا کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی حمایت ترک کردیں اور عوام کو جینے کا حق دیں.

انہوں نے کہا ملک کی جغرافیائی سالمیت اور خودمختاری پر بیرونی طاقتوں کے ساتھ بات چیت کی کو‎ئی گنجائش نہیں.

دوسری جانب شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے صوبہ حماہ میں تکفیری دہشت گردوں کی آپسی جنگ میں 300 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں یہ لڑائی داعش اور التحریرالشام کے درمیان ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور التحریر الشام کے درمیان گذشتہ 20 دن سے لڑائی جاری ہے جس میں داعش کے 214 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ التحریر الشام کے 89  دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬