31 October 2017 - 18:09
News ID: 431609
فونت
سید علاءالدین بروجردی :
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان مشترکہ ثقافت اور مذہب کی وجہ سے دونوں ممالک کی سرحدیں سب سے زیادہ پرامن ہیں ۔
سید علاءالدین بروجردی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان مشترکہ ثقافت اور مذہب کی وجہ سے دونوں ممالک کی سرحدیں سب سے زیادہ پرامن ہیں ۔

 یہ بات سید علاءالدین بروجردی نے پیر کے روز ایرانی صوبے خوزستان کے سرحدی علاقے چزابہ میں زائرین امام حسین (ع) کی منتقلی کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے عراقی حکام کے ساتھ زائرین کی امن منتقلی کے لئے چزابہ، شلمچہ، مہران اور خسروی سرحدی علاقوں میں سنجیدہ اقدامات کئے ہیں اور عراقی حکام اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اس حوالے سے اچھے باہمی تعاون کررہے ہیں۔

بروجردی نے ایرانی زائرین کی سہولیات کی فراہمی کے لئے عراقی سرحدی محافظوں کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عراقی قومی فوج (الحشد الشعبی) دہشتگردی سے مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابھی بھی زائرین ایرانی سرحدی علاقوں شلمچہ، چزابہ اور مہران سے عراق میں داخل ہورہے ہیں اور گزشتہ 5 روز کے دوران 250 افراد کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ہر سال ایران سیمت پوری دنیا سے لاکھوں مسلمان زائرین امام حسین (ع) کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلا پہنچتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬